ائرپورٹ پر کورونا مریضوں کی نشاندہی ، سراغرساں کتوں سے مدد لینے کا فیصلہ

اسلام آباد ایئرپورٹ پر سراغ رساں کتوں کے ساتھ خصوصی ٹیم کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے، سراغ رساں کتے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کورونا مریض کی نشاندہی کریں گے، اسلام آباد ایئرپورٹ پر سراغ رساں کتے 12 مئی سے تعینات ہوں گےذرائع کے مطابق ایئرپورٹ پر سراغ رساں کتوں کی کی منظوری دیدی گئی ، ایئرپورٹ انتظامیہ کو تربیت یافتہ کتے فراہم کیے جائیں گے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت صحت کی چار رکنی ٹیم اسلام آباد ایئرپورٹ پر تعینات ہوگی جو مشتبہ مسافر سے کورونا ٹیسٹ کیلئے نمونہ لے گی، ایئرپورٹ پر وزارت صحت کی ٹیم دو شفٹس میں تعینات رہے گی، اسلام آباد ایئرپورٹ منیجر نے کتوں کی تعیناتی کی تصدیق کردی ہے، ایئرپورٹ مینیجر کا کہنا ہے کہ فیصلہ این سی او سی کی ہدایت کے مطابق کیا ہےوا ضح رہے کہ متحدہ عرب ا ما رات کے ائر پورٹس پربھی کورونا مریضوں کی نشا ندہی کے لیے سراغ رساں کتوں کا ا ستعمال کیا جا رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں