انسٹا گرام پرشیئرکی جانے والی دلکش ویڈیو میں ریما نے بارش کی مناسبت سے سجاد علی کے گزشتہ سال ریلیز کیے جانے والے گانے ” بارش ” کا انتخاب کیا۔ سجاد علی کے اس گانے کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی ویڈیو میں سجاد علی کے علاوہ ان کے بیٹے خوبی علی اورریما شامل ہیں جو پہلی بار سجاد علی کے ساتھ کسی گانے کی ویڈیو کا حصہ بنی تھیں۔اداکارہ کے فالوورز نے ویڈیو کو پسند کرنے کے ساتھ ساتھ ریما کے پُروقار اندازکی بھی تعریف کی۔ سال 1990 میں جاوید فاضل کی فلم” بلندی ” سے کیریئرکاآغاز کرنے والی ریما کی شادی سال 2010 میں امریکا میں مقیم ڈاکٹر طارق سے ہوئی تھی جس کے بعد سے انہوں نے فلم نگری کو خیرباد کہہ دیا تھا، اب وہ مختلف چینلز پرمیزبانی کرتی نظر آتی ہیں۔ اداکارہ کا ایک بیٹا ہے۔
