اسرائیلی وزیرا عظم کی حماس کو دھمکی، مزید حملے کریں گے

 اسرائیلی وزیراعظم اعلان کیا ہے کہ حماس کو بھر پو ر جواب دیا جا ئے گا جبکہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہا نیہ نے بھی رد عمل میں کہا ہے کہ اسرا ئیل جا رحیت کا جواب دینے کے لیے تیا رہیں ا سرا ئیلی وزیرا عظم نیتن یا ہو نے کا کہنا ہے کہ حماس نے یروشلم پر راکٹ حملہ کر کے ا پنی حد پا ر کی ہے  نیتن یاہو نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ پر حملوں کی شدت اور تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور حماس کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ ‘اس پر ایسے حملے کیے جائیں گے جن کی انھیں توقع بھی نہیں ہو گی۔اسرائیل کے وزیر دفاع نے بھی دھمکی دی ہے کہ غزہ پر فضائی حملے محض آغاز ہے، مزید کئی اہداف کو نشانہ بنائیں حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے دھمکی کے ردعمل میں کہا کہ اسرائیل کشیدگی میں اضافہ یا خاتمہ جو بھی چاہتا ہے فلسطینی دونوں کے لیے تیار ہیں۔ بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس اور فلسطینی شہریوں میں تازہ جھڑپوں کی ابتدا اس وقت ہوئی تھی جب مشرقی بیت المقدس میں یہودی آبادکاروں کی جانب سے وہاں بسنے والے چند فلسطینی خاندانوں کو بےدخل کرنے کی کوشش کی گئی خطے میں اس حالیہ کشیدگی کے بعد ا مریکہ سمہت عالمی برادری نے اسرائیل اور فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس دونوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور پُرامن رہنے کی اپیلیں کی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں