اسلام آباد ایئرپورٹ پر ائر پورٹ سکیورٹی فورس نے کارروائی کرتے ہو ئےکروڑوں روپے مالیت کی آئس ہیروئن قطر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی قطر ایئر ویز کی پرواز کیو آر633سے دوحہ جانے والے مسافر کو گرفتار کرلیا مسافر کے سامان کی تلاشی کے، دوران ٹرالی بیگ سے 6کلو 500گرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی مسافر نے ٹرالی بیگ کے خفیہ خانوں میں ہیروئن چھپارکھی تھی اے ایس ا یف نے مزید قانونی کارروائی کیلئے مسافر کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا
