آئی جی اسلام آباد قا ضی جمیل الرحمن کی ہدایت پرکالے شیشے،غیر نمونہ نمبر پلیٹس تیار کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں شروع کر دی گئیں غیر نمونہ نمبر پلیٹس و دیگر قوانین کی خلاف ورزی پر گزشتہ دو دن میں 2835 چالان کیے گئےچالان کی مد میں 8 لاکھ 49 ہزار روپے سے زائد جرمانہ وصول کیا گیا آئی جی قا ضی جمیل الرحمن نے بتایا کہ غیر نمونہ نمبر پیلٹس ، گاڑی کے شیشوں پر بلیک پیپر لگانے اور ون ویلنگ کیلئے موٹر سائیکل تیار کرنے کے خلاف تاجر برادری سے معاہدہ بھی ہوا ہے انہوں نے حادثات کی روک تھام کے لئے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی طرف سے کئے گئے اقدامات کو قابل ستائش قرر دیتے ہوئے کہا کہ افسران و جوانوں کی کاوشوں سے مہلک حادثات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے بحیثیت شہری ہماری اخلاقی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم خود بھی ٹریفک قوانین کا احترام کریں ٹریفک قوانین کی پابندی سے آپ کی اور دوسروں کی قیمتی جان کو محفوظ بنا سکتے ہیں انہوں نے شہریوں سے ا پیل کیئ ہے کہ ٹریفک قوانین کی ہر گز پامالی نہ کریں اپنے آپ کو ایک ذمہ دار شہری کا ثبوت دیں
