اسلام آباد ہا ئیکورٹ سابق ڈی جی ایف آئی آے بشیر میمن کی پنشن کۓ حوالے سے وفاق کی اپیل 16جون کوسنے گی

اسلام آباد( نیوزڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس فیاض احمد جندران پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن پنشن معاملے پر وفاق کی اپیل جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے رجسٹرار آفس کو اپیل 16 جون کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے مذکورہ بالا ہدایات جاتی کردی.  واضع رہے کہ وفاق نے سابق ڈی جی ایف آئی بشیر میمن کی پنشن جاری کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے، سنگل بنچ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اکتوبر 2020 میں بشیر میمن کو پنشن جاری کرنے کا حکم دیا تھا،وفاق نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کر رکھی ہےجس میں  سول سروس رولز 418 (a) کا حوالہ دیتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ بشیر میمن استعفی کے بعد پنشن کا اہل نہیں،سنگل بنچ نے اہم قانونی پوائنٹ کو نظر انداز کیا،یاد رہے کہ عدالت نے حتمی فیصلے تک سنگل بنچ کے فیصلے کی معطلی درخواست پر بھی نوٹس جاری کر رکھا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں