الیکڑانک ووٹنگ مشین انتخابات چوری کرنے کی تیا ری ہے، پیپلز پا رٹی

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملہ پر,پیپلزپارٹی نے مشین سے متعلق تحفظات و خدشات کا اظہار کردیا ہے.سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ حکومت کی الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق اقدامات آئندہ انتخابات چوری کرنے کی تیاری ہےووٹ چور حکمران عوامی مینڈیٹ ہر ڈاکہ ڈالنے کیلئے نئی سازش کا سہارا لینا چاہتے ہیں نیر بخآری نے مزید کہا کہ چیرمین بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی ووٹ پر ڈاکہ نامنظور کا نعرہ زبان زد عام ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت ناکامی کے ڈر سے آئندہ انتخابات بھی انجنیئرڈ طریقے سے جیتنے کی کوششیں کر رہی ہے الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے  بغیر ثبوت چھوڑے دھاندلی کے زیادہ امکانات ہیں کئی ترقی یافتہ ممالک نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کو ختم کردیا ہے سمندر پار پاکستانیوں سے متعلق ای وی ایم کے استعمال کا تجربہ کیا گیا جو بری طرح ناکام ہوا تھا ملک کے کئے علاقوں میں ای وی ایم کا استعمال ممکن ہی نہیں جبکہ ناخواندہ لوگ مشین کا استعمال کیسے کریں گے جس ملک میں خواندگی کی شرح کم ہو پیپلزپارٹی ای وی ایم سے متعلق شدید تحفظات کا اظہار کرتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں