امتحانات کےبغیراگلی کلاس میں ترقی ناممکن،دسویں سے بارہویں جماعت کے امتحانات 20جون کےبعدکرانےکا فیصلہ،وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود

طلبا تیار ہو جا ئیں امتحان کے بغیر ترقی نہیں ہوگی فیصلہ ہو گیابین الصوبائی وزرا تعلیم کی کمیٹی نےفیصلہ کیا ہے کسی طالب علم کو بغیرا متحان اگلی کلاس میں ترقی نہیں دی جا ئے گی اورامتحانات بیس20 جون کے بعد ہوں گےبین الصوبائی وزراء تعلیم کمیٹی کا 29 واں اجلاس آج پیر کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ جس میں تمام صوبائی وزراء تعلیم بشمول آزاد کشمیر و گلگت بلتستان اور متعلقہ سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پہلے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات جون کے تیسرے ہفتے میں لیےجائیں گےرزلٹ تاخیر سے ہونے کی صورت میں جامعات پروویژنل سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر داخلے دیں گی جب کہ موسم گرما کی تعطیلات کم ہوں گی جس سے متعلق فیصلےصوبے کریں گے۔اجلاس کے دوران کمیٹی نے ملک بھر میں امتحانات کے انعقاد کے لیے تمام ممکنہ آپشنز کا تفصیلی جائزہ لیا اور فیصلہ کیا کہ ’امتحانات 20 جون کے بعد سے شروع کیے جائیں گے تاہم تاریخ کا اعلان متعلقہ صوبے خود کریں گے گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے بین الصوبائی وزرا تعلیم کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ وہ محدود تعداد میں ہوں گی وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے تمام وفاقی اکائیوں کو اساتذہ، نگران عملے اور دیگر انتظامی سٹاف کی بروقت ویکسینیشن کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’جن کے پاس ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ نہیں ہوگا وہ انویجیلیشن کے لیے نہیں بلائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں