انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے ٹوکیو اولمپکس کے انعقاد پراہم اعلان کردیا ہے۔غیر ملکی رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے واضح اعلان کیا ہے کہ رواں سال ٹوکیو اولمپکس ملتوی نہیں ہوں گے، ایونٹ کی تمام تیاریاں مکمل ہیں۔آئی او سی نے اپنے اعلان میں کہا کہ اگر کرونا وائرس کے باعث ہنگامی حالات ہوئےتوبھی ٹوکیوگیمز منعقدہوں گے، اولمپکس گیمز کےشروع ہونے میں صرف چند ہفتے رہ گئے ہیں۔آئی اوسی کا کہنا تھا کہ تئیس جولائی سے پہلے ٹوکیو شہر کے اسی فیصد سے زیادہ رہائشیوں کو کرونا ویکسین لگادی جائےگی کیونکہ ٹوکیو کے شہریوں اور تمام کھلاڑیوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ دوسری جانب آسٹریلیا نے اولمپکس یاد رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے مارچ 2020 میں ٹوکیو میں ہونے والے اولمپکس کو موخر کر دیا گیا تھا۔ تاہم اب یہ نئے شیڈول کے مطابق 23 جولائی سے 8 اگست 2021 تک ھو گا۔
