اپوزیشن احتجاجی سیاست سے ملکی ترقی میں روک ک کس کو فائدہ پہنچانا چاہتی ہے،وزیرا طلاعات فوادچوہدری

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپوزیشن سے سوال کیا ہے کہ اس وقت احتجاجی سیا ست کے ذریعے ملکی ترقی روک کر وہ کس کو فائدہ پہنچانا چا ہتے ہیں ان کی ا حتجاجی سیاست کا نقصان پی ٹی آئی کو نہیں ملک کو ہوگا وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے معیشت کا جو حشر کیا اس کے باعث معاشی تکلیفوں کا سامنا کرنا پڑاانہوں نے کہا کہ معاشی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں اور ملک کی تاریخ میں پہلی بار 4 ہزار ارب روپے سے زیادہ ٹیکس اکٹھا ہوا۔

وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں نے معیشت کو پاؤں پر کھڑا کرنے کی کوششش میں حصہ ڈالا اور بیرون ملک پاکستانیوں نے ایک ہزار ارب روپیہ پاکستان بھیجاانہوں نے کہا کہ گندم، چاول، گنا اور مکئی کی تاریخی پیداوار ہوئی ہے جبکہ زرعی معیشت میں ایک ہزار 100 ارب روپیہ منتقل ہواوفاقی وزیر نے کہا کہ کسانوں کی قوت خرید میں بھرپور اضافہ ہوا ہے اور ٹریکٹر 64 فیصد زیادہ فروخت ہوئے۔ اسی طرح کھاد اور زرعی ادویات کے استعمال میں بھی اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ نے 27 مئی کو 2.21 ارب شیئرز کی خریدو فروخت سے نیا ریکارڈ قائم کیا اور اس وقت پاکستان کی مارکیٹ دنیا کی بہترین مارکیٹ ہے فواد چوہدری نے کہا کہ معیشت اوپر جا رہی ہے اور عام آدمی کی حالت بدل رہی ہے۔ حزب اختلاف احتجاج کی کال کیوں دے رہی ہے؟ ایسی سیاست کا فائدہ کس کو ہو گا ؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں