اپوزیشن کی مسئلہ فلسطین اور اسرا ئیل کی دہشت گردی کےخلاف سینٹ ا جلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع

اپوزیشن نے مسئلہ فلسطین اور نہتے فلسطینیوں پر اسرا ئیل کےحملوں اور مظالم کی مذمت کے لیے سینٹ کا ا جلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن جمع کرا دی ہے سینٹ ا جلاس میں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں اور ا سرا ئیل کی بربریت کے خلا ف متفقہ قرار داد بھی منظور کی جا ئے گی اس ضمن میں  سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سید یوسف رضا گیلانی نے ایوان بالا کی اپوزیشن کی تمام پارلیمانی جماعتوں سے رابطہ کر لیا ہے جبکہ حکومت کو بھی قرار داد کاحصہ بننے کے لیے کہا گیا ہے منگل کو اپوزیشن لیڈر سید یوسف رضا گیلانی نے مسئلہ فلسطین پر سینیٹ کا اجلاس طلب کرنے کیلئے ریکوزیشن چیئرمین سینیٹ کو جمع کرادیسینیٹ اجلاس کا ایجنڈا مسجد اقصی میں رمضان کے ایام کے دوران نماز کی ادائیگی کے وقت اسرائیلی بربریت کی مذمت ہوگاسینیٹ اجلاس میں غزہ پر اسرائیلی حملے اور سرزمین فلسطین پر اسرائیل کی دہشت گردی پر بات کی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں