اگر میرے ملک کے بچوں کو کچھ ہوا تو میں خودکشی کرلوں گی ، راکھی ساونت

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے ایسا بیان دے دیا کہ سرخیوں کا حصہ بن گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راکھی ساونت نے حال ہی میں ایک کافی شاپ کے باہر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بھارت میں پھیلی کالی پھپھوندی پر تشویش کا اظہار کیا اور تمام والدین سے گزارش کی کہ اپنے بچوں کا خیال رکھیں کیونکہ کسی کو نہیں معلوم وائرس کسے اور کب لگ جائے۔ راکھی نے مزید کہا اگر میرے ملک کے بچوں کو کچھ ہوا تو میں خودکشی کرلوں گی کیونکہ میں بچوں کی یہ حالت دیکھ نہیں پاؤں گی مجھے بہت رونا آئے گا، میں دل کی بہت کمزور ہوں اگر بچوں کو کچھ ہوا تو دیکھ نہیں پاؤں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں