اسلام آباد ( نیوزڈیسک ) علی موسیٰ گیلانی اور مخدوم شہاب الدین کے خلاف ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی کے باعث بغیر کارروائی 17 جون تک ملتوی کر دی گئی کیس کی سماعت انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج سکندر خان نے کی مخدوم شہاب الدین انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں پیش ہو ئے علی موسیٰ گیلانی اورشریک ملزمان افتخار بابر اور ذونیر ملک کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی گئیں عدالت نے استثنیٰ کی تینوں درخواستیں منظور کر لیں کیس کی سماعت 17 جون تک ملتوی کردی گئی
