اسلام آباد (نمائندہ یو ٹو نیوز)فیڈرل بورڈآف ریونیو کے ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک نے ملک بھر میں غیر قانونی ، جعلی اور نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹس کے خلاف آپریشنز تیز کر دیئے ہیں۔ اس سلسے میں آئی آر ای این کے ڈائیریکٹوریٹ آف آئی اینڈ آئی ‘ آئی آر فیصل آباد یونٹ نے سمن آباد میں چھاپے کے دوران 201 غیر قانونی سگریٹس کے کارٹنز ‘ جن میں 20 لاکھ سگریٹس تھے’ کو ضبط کر لیا۔ ضبط شدہ سگریٹس لوکل برانڈز گولڈ مارک ، کرکٹ ، گریس وغیر ہ کو ڈائیریکٹوریٹ کے وئیر ہاوس میں منتقل کر دیا گیا ہےایک اور آپریشن میں ڈائیریکٹوریٹ آف آئی اینڈ آئی، آئی آر کراچی نے گاڑی کی تلاشی کے دوران غیر قانونی سگریٹس کے 119 کارٹنزجن میں 9 لاکھ سے زائد سگریٹس تھے’ کو ضبط کر لیا۔ ضبط شدہ سگریٹس کی مالیت 6 ملین تک ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ڈائیریکٹوریٹ آف آئی اینڈ آئی، آئی آر حیدرآباد کی ٹیم نے ٹنڈو آدم خان میں واقع ٹرانسپورٹ کمپنی کے گودام میں چھاپہ مار کر غیر قانونی سگریٹس کے 121 کارٹنز برآمد کر لئے ۔ ان کارٹنز میں 12 لاکھ سے زائد سگریٹس تھے۔ ڈیوٹی اور ٹیکسز کی ادائیگی سے متعلقہ کاغذات نہ ہونے کی بناء پر تمام کارٹنز ضبط کر لئے گئے۔ چوری شدہ ڈیوٹی اور ٹیکسز 2.634 ملین تک ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
