ایف نائن پارک اسلام آباد میں کورونا ویکسی نیشن سنٹر قائم ، 8 سے 10 لاکھ لوگوں کی ویکسی نیشن کا منصوبہ ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کی نیوز ٹو یو سے خصوصی گفتگو

اسلام آباد ( ملک نجیب ) وفاقی ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں کورونا پر قابو پانے کے لئے ایف نائن پارک میں قائم سٹیزن کلب کو ویکسینیشن سنٹر میں تبدیل کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے نیوز ٹو یو سے خصوصی گفتگو کے دوران بتایا کہ این ڈی ایم اے کے تعاون سے روزانہ کی بنیادوں پر ہزاروں لوگوں کی ویکسینیشن کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس کے لئے ایف نائن پارک میں قائم سٹیزن کلب جو بند پڑا تھا اس کو بحال کر کے ویکسینشن سنٹر میں تبدیل کر دیا گیا ہے جہاں پر شعبہ ہیلتھ کا عملہ بھی تعینات کر دیا گیا ہے تا کہ ویکسینیشن کا عمل تیزی سے کیا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ ایف نائن پارک میں ویکسینیشن کے لئے آنے والے افراد کے لئے وسیع پارکنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔ تین سے چار ماہ میں اسلام آباد کے 8 سے 10 لاکھ لوگوں کی ویکسینیشن کا منصوبہ ہے۔ واضح رہے کہ اسلام ۤباد میں قبل ازیں ویکسی نیشن سنٹرز موجود ہہیں تاہم ویکسی نیشن کے عمل کو مزید تیز بنانے کے لئے سٹیزن کلب کو ویکسی نیشن سنٹر میں تبدیل کیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں