اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی مختلف علاقوں میں کارووائیاں کرتے ہو ئےاندرون و بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کی کوششیں ناکام بنا دیں اورمختلف علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لیں تفصیلا ت کے مطابق اینٹی نا رکوٹکس فورس نے بنگولا حسین شاہ چوک ساہیوال روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے سوزوکی میں سے تقریبا33 کلو گرام چرس، 4 کلو گرام افیون اور 3 کلو گرام ہیروئن برآمد ہو ئی منشیات کو گاڑی کے مختلف خانوں میں چھپایا گیا تھا دو ملزمان بنام یاسر محمود اور مظہر عباس جو کہ راولپنڈی اور سرگودھا کے رہائشی ہیں کو حراست میں لے لیا جبکہ دوسری کروائی بوسن روڈ چونگی نمبر 9 ملتان میں کاروائی کے دوران سوزوکی ویگنآر میں سے تقریبا 13 کلو گرام چرس برآمد ہو ئی دو ملزمان بنام اسد عباس اور صبا اسد عباس جو کہ ملتان کے رہائشی ہیں کو حراست میں لے لیا گیا منشیات کو بڑی مہارت کے ساتھ گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا جبکہ تیسری کاروائی کنگن پور قصور میں کی جہاں پر دوران تلاشی تقریبا 2 کلو گرام ہیروٸین 2 کلو گرام چرس برآمد ہو ئی ملزمان بنام محمد صادق، محمد منشا ڈوگر اور گلزار احمد جو کہ قصور کے رہائشی ہیں کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ چوتھی کاروائی گنڈا سنگھ قصور کے قریب ہوئی ایک ملزم بنام تاج دین سے تقریبا 1 کلو گرام ہیروٸن برآمد کر لی گئی اسکے علاوہ سیالکوٹ پوسٹ آفس کے مشتبہ پارسل میں سے تقریبا 1 کلو گرام ہیروٸن برآمد ہو ئی۔پارسل علی جاسم جو کہ سیالکوٹ کا رہائشی ہے کی جانب سے کویت میں محمد اختر کے لیے بک کیا گیا تھا منشیات کو بڑی مہارت کے ساتھ دف میں چھپایا گیا تھا مزید تفتیش جاری ہے
