ایک ارب درخت لگانے کا ہدف حا صل کرلیاجنگلا ت کی کٹا ئی تشویشناک ہے وزیرا عظم عمران خان

ہری پور(نمائندہ یو ٹو)وزیر اعظم عمران خان نے جنگلا ت کی کٹا ئی پر تشویش کا اظہار کیا کرتے ہو ئے کہا ہے آنے والی نسلوں کے لیے بہتر پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں 5پا نچ جون کا ماحولیات کا دن منایا جا ئے گاوزیر اعظم عمران خان نے ہری پور کے دورے کے موقع پر پودا لگایا اور اپنے خطاب میں کہا کہ ملک میں  ٹین بلین ٹری منصوبے  کے تحت پہلے ایک ارب پودے لگانے کا ہدف مکمل ہو گیا ہےانہوں نے کہا کہ آنے والی نسلوں کے لیے بہتر پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں۔ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا  ہے لیکن اس کے لیے کسی نے بھی اس کے حوالے سےطویل منصوبہ بندی نہیں کی۔وزیر اعظم نے اعلان کیا ہے کہ 5 جون کو ماحولیات کا دن منایا جائے گا۔ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے لیکن پاکستان میں مسلسل جنگلات کی کٹائی ہو رہی ہے جو تشویشناک بات ہےانہوں نے کہا کہ بلین ٹری سونامی منصوبے کا آغاز خیبر پختونخوا سے کیا اور درخت لگانے سے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم ہوں گے تقریب کے دوران وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے پروگرام کی کامیابیوں پر بریفنگ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں