اے ایس ایف نے اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہو ئےاسلحہ لیجانے کی کوشش کو ناکام بنادیا ایئرپورٹ آنے والے وزیٹر سے تلاشی کے دوران 30بور کا پستول,میگزین اور گولیاں برآمد ،وزیٹر کو حراست میں لے لیا گیا اسلحہ لے کر جانے والے وزیٹر سے اے ایس ایف نے تحقیقات شروع کر دیں ہیں تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف نے چیک پوسٹ نمبر13میں ایئرپورٹ آنے والے وزیٹر کی گاڑی کی تلاشی لی تو تلاشی کے دوران پستول اور گولیاں برآمد ہویئں اے ایس ایف نے وزیٹر سے پستول کا لائسنس بھی طلب کیا تو وہ بھی اس کے پاس موجود نہیں تھااے ایس ایف نے فوری طور پر کنٹرول روم کو آگا ہ کرتے ہوئے مزیددقانونی کارروائی کیلئے ایئرپورٹ پولیس چوکی کے حوالے کردیا گیا
