ایک عرصہ بالی وڈ فلم ا نڈسٹری پر حکمرانی کرنے والی ادارکاہ مادھوری ڈکشٹ 54برس کی ہو گئیں۔ انہوں نے کئی دہائیوں تک بالی ووڈ پر راج کیا۔ مادھوری بالی ووڈ کی ایک مشہور سپر اسٹار بن چکی ہیں۔مادھوری نے ملین ڈالر مسکراہٹ، حیرت انگیز اظہار اور خوبصورت رقص کے ذریعے لاکھوں افراد کو اپنا مداح بنایا ہے۔مادھوری ایک مکمل اداکارہ ہیں جن کا ہر گانا، ہر کردار، ہر رقص مداحوں کی توجہ کا مرکز بنتا ہے۔ 17سال کی عمر میں 1984 میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور تیزاب، رام لکھن، تریدیو، پرندہ، دل، ساجن، بیٹا اور کھلنایک جیسی سپر ہٹ فلمیں دے کر بالی ووڈ کی مہنگی ترین اداکارہ بن گئیں، دل تو پاگل ہے نے نہ صرف 90 کی دہائی میں مداحوں پر سحر طاری کیا بلکہ آج کل کی نسل کو بھی اس کی فہرست میں شامل کیا ہے۔آج بھی ان کے انسٹاگرام پیج پر مداحوں کی تعداد 23 ملین سے زائد ہے۔
