چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے معاشی ترقی کے دعووں کومسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی ترقی کے جھوٹے دعوے کرکے پاکستان کے عوام کے زخموں پر نمک چھڑک رہیہے، عوام کو مہنگائی کے رحم و کرم پر چھوڑ کر غربت کی لکیر سے نیچے دھکیلنے والوں کو معاشی ترقی کے جھوٹے دعوے کرتےہوئے شرم آنا چاہئیے، میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری اپنے ایک بیان میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جب سےخیبرپختونخواہ میں پی ٹی آئی حکومت آئی ہے، صوبے میں 8.9 فیصد اضافے کے بعد شرح غربت 27 فیصد پر پہنچ چکی ہے جبکہ سندھمیں پی پی کی حکومت میں نہ صرف شرح غربت میں 7.6 فیصد کی کمی ہوئی بلکہ صوبے کی فی کس آمدنی بھی ملک بھر میں سب سےزیادہ ہوچکی ہے، انہوں نے ایک اہم معاملے کی جانب توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ ایک جانب ملک میں غربت کی شرح میںاضافہ ہورہا ہے اور دوسری جانب عمران خان بزرگ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن پر بھی ٹیکس لگانا چاہتے ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زردارینے اگلے بجٹ میں بزرگ ریٹائرڈ ملازمین سے پنشن پر 10 فیصد ٹیکس وصول کرنے کے عمران خان کے منصوبے کو مسترد کرتےہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی عمران خان کی عوام دشمن پالیسیوں کا ہر فورم پر مقابلہ کرے گی، پی پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ عمرانخان کو آزمانے والوں نے پاکستان کے عوام کو ایک بدترین آزمائش میں مبتلا کردیا ہے، ملک میں غیرمعمولی معاشی تباہی پھیلانےوالے عمران خان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں
