جسٹس قا ضی فائز عیسیٰ کے خلاف درخواستیں ناقابل سماعت قرار،اعتراضا ت لگا کر وا پس ،توہین آمیز ا لفاط کا ا ستعمال ہوا،رجسٹرا رسپریم کورٹ

اسلام آباد (نیوزڈیسک )سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف حکومتی نظر ثانی درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہو ئےاعتراضات لگا کرواپس کر دی ہیں رجسٹرا آفس کے مطابق نئی درخواستوں میں صدر اور وزیراعظم کیجانب سے توہین آمیز الفاظ کا استعمال کیا گیا نظر ثانی درخواستوں میں مقدمے کا عنوان از خود نوٹس لکھا گیا ہے از خود نوٹس دائر نہیں کیا جاتا بلکہ سپریم کورٹ خود لیتی ہےسپریم کورٹ رولز میں کیوریٹو نظر ثانی کی دفع موجود ہی نہیں درخواستوں کے اختتام پر استدعا کو درست انداز میں تحریر نہیں کیا گیا عدالتی فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواست صرف سپریم کورٹ رولز کے آرڈر 28 کے تحت دائر کی جا، سکتی ہے نظر ثانی درخواستوں کے ہمراہ ایک متفرق درخواست بھی دائر کی گئی درخواست میں دستاویزات جمع کرانے کیلیے دو ہفتوں کا وقت مانگا گیا درخواستیں ناقابلِ سماعت ہونے کی بنیاد پر واپس کی جاتی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں