جماعت اسلامی نےفلسطین کے معاملے پر حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا ئی ہےامیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا اورفلسطین کی صورتحال اور اتحاد بین المسلمین سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ ء خیال کیا دونوں رہنماؤں نے فلسطینیوں پر مسلط اسرائیلی جارحیت کی پر زور مذمت کی رمضان المبارک کے دوران عبادت میں مصروف فلسطینی مسلمانوں کو جس طرح جبرو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اس سے پوری امت مسلمہ شدید تشویش میں مبتلا ہے مسجد اقصیٰ مسلمانوں کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک ہے اور مسلمانوں کا قبلہ ء اول ہے بیت المقدس /مسجد اقصٰی کے تقدس کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہےوزیر خارجہ نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے فلسطینیوں پر جاری مظالم رکوانے اور مسئلہ فلسطین کے پرامن حل کیلئے عالمی برادری سے جاری روابط سے آگاہ کیاوزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطین کی صورتحال پر مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے کیلئے، او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا، وزرائے خارجہ سطح کا ہنگامی اجلاس 16 مئی کو طلب کر لیا گیا ہےمیں او آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کروں گا اور شرکاء کو پاکستانی قوم کی تشویش اور اضطراب سے آگاہ کروں گا وزیر خارجہ نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو فلسطین کے معاملے پر،پاکستان کی جانب سے اب تک کی جانیوالی سفارتی کاوشوں سے مطلع کیا اورکہا کہ کشمیر اور فلسطین کے معاملے پر پوری قوم اور تمام سیاسی جماعتیں یکساں موقف کی حامل ہیں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیر خارجہ کو فلسطین کے معاملے پر جماعت اسلامی کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی
