جمعیت علما ئےا سلام کاصحا فیوں پر حملوں کا معاملہ پا رلیمنٹ میں ا ٹھا نے کا فیصلہ،قرارداد جمع کرا دی

اسلام آباد (نمائندہ نیوز ٹو یو)جمعیت علماء اسلام نے صحافیوں پر ہونے والے حملوں کا معاملہ پارلیمان میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہےاس حوالے سےجمعیت علماء اسلام کے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے سینٹ میں مذمتی قرارداد جمع کروادی ہے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے قرار داد میں صحافیوں پر ہونے والے حملوں کی انکوائر رپورٹ ایوان میں پیش کرنے مطالبہ کیا ہے  قرار داد میں لکھا گیا ہے کہ یہ ایوان صحافیوں پر ہونے والے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہےصحافیوں کا قتل حملے تشدد اور اغواء کی وارداتیں انتہائی تشویش ناک اور قابل مذمت ہے یہ ایوان ابصارعالم، مطیع اللہ جان اور اسد طور سمیت دیگر صحافیوں پر ہونے والے حملوں کی انکوائری رپورٹ سامنے لانے کا مطالبہ کرتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں