جمعیت علمائے اسلام نے اسرائیل کو دہشت گرد ریا ست قرار دیتے ہوئے قوم سے اسرا ئیلی مصنوعات کے با ئیکا ٹ کرنے کی اپیل کی ہے جمعیت علما ئے اسلام کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے راولپنڈی میں ریلی سےخطاب کرتے ہو ئے کہا کہ پچاس سے زائد اسلامی ریاستوں میں سے کسی ریاست کو جرات نہیں ہوئی کے فلسطین میں اپنی افواج بھیجےافغانستان کے مسلمان نیٹو افواج کے سامنے نہیں جھکے مشرف نے اسکے برعکس نیٹو افواج کی مدد کی حق تو یہ تھا کہ پاکستان افغانستان کا ساتھ دیتا آج اللہ کی مدد سے افغانستان کے مسلمان فتح یاب ہوئے دنیا کے کئی ممالک نے اسرائیل کو تسلیم کیا مولانا فضل الرحمان اسرائیل کو تسلیم کرنے کے خلاف ہیں اسرائیل جس زمین پر ہے وہ صرف فلسطین کی زمین ہےاسرائیل دہشت گرد ریاست ہے اسرائیل کی سرپرستی امریکہ اور یورپ کررہا ہےاسرائیل مرحلہ وار فلسطین پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ رہا ہےکیسے ہو سکتا ہے کہ بیت المقدس مسلمانوں کا ہو زمین فلسطین کی ہو اور اسرائیل کو تسلیم کیا جائےحکمران سن لیں کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کی تو تمہارا تختہ الٹ جائے گامسلم حکمرانوں کو فلسطین کی بچیاں صلاح الدین ایوبی بننے کے لئے پکار رہی ہیں انہوں نے کہا کہ ان بچیوں سے کہنا چاہتا ہوں یہ بے غیرت حکمران ہیں مسلم حکمرانوں سے کہتا ہوں صرف بارڈر کھول دو اسرائیل سے جنگ ہم کریں گےحکمرانوں نے بزدلی کی چادر اوڑھ لی ہے مگر تم صرف بارڈر کھول دوجو مسلمان بیت المقدس کے دفاع کے لئے جانا چاہتا ہے اسے جانے دوآج فلسطینی مسلمانوں نے اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا ہےیہودی مکار ہے ہمیں فلسطینی مجاہدین کو اب مضبوط کرنا چائیےاسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں
