جہانگیرترین گروپ نے سینٹر علی ظفر کی رپورٹ خلاف آنے پر سا تھ چھوڑنے کی دھمکی دے دی

جہناگیر ترین گروپ نے سینٹر علی ظفر کی تحقیقاتی رپورٹ خلاف آنے کی صورت میں ساتھ چھوڑنے کی دھمکی دے دی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ رپورٹ کومنظرعام پرلایا جایااورسا تھ ہی وزیر اعلیٰ بزدار کی جانب سے کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد کی ضمانت مانگی لی ہے جبکہ وزیراطلا عات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ جہناگیر ترین گروپ عمران خان سےغیرقانونی سفارش کی توقع مت کرے ہر خاندان میں چھوٹے موٹے اختلافات ہو جاتے ہیں، عمران خان کی قیادت میں ہم سب اکٹھے ہیں، علی ظفر کی رپورٹ پر انہیں اور ہمیں اعتماد ہے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ترین گروپ کی جانب سے دیے گئے ظہرانے میں شرکت کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ’وزیراعظم عمران خان نے ترین گروپ کے مسائل کو حل کرنے کی ذمہ داری عامر کیانی، سیف اللہ نیازی اور مجھے سونپی ہے اور وزیراعظم کی ہی ہدایت پر آج ہم ظہرانے میں شریک ہوئے ہیں وفاقی وزیر نے علی ظفر کی رپورٹ کے حوالے سے کہا کہ ’علی ظفر کی رپورٹ کا ہمیں اور ترین گروپ کو بھی انتظار ہے، وہ رپورٹ پارٹی کے اندرونی معاملات کو طے کرے گی۔ جہاں تک جہانگیر ترین کے کیسز کی بات ہے وہ ایک قانونی معاملہ ہے، ان کے کیسز پر نہ ترین صاحب کوئی ریلیف مانگیں گے اور نہ ہی عمران خان ان کو کوئی غیر معمولی فائدہ دیں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ جہانگیر ترین گروپ کا مؤقف تفصیل سے سنا، بنیادی چیزوں پر ہم سب اکٹھے ہیں، نعمان لنگڑیال اور دیگر افراد سے دوسری نسل کا تعلق ہے، یہ وہ لوگ ہیں جن کے تجربے سے پارٹی کو استفادہ کرنا چاہیئے، ہمارے درمیان روابط میں بہتری لانے کی ضرورت تھی، جہانگیر ترین کے معاملات پر پہلے بھی واضح مؤقف رکھا فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ہم سب اکٹھے ہیں، اپوزیشن کو غلط فہمی ہوجاتی ہے کہ پی ٹی آئی میں اختلافات ہوگیا، امید ہے اب اپوزیشن کی لڈیاں ختم ہو جائیں گی، چاہتے ہیں علی ظفر کی رپورٹ پبلک کی جائے، رنگ روڈ منصوبے میں پیسے کھائے نہیں بچائے گئے، صرف عمران خان کی حکومت میں ہوتا ہے کہ معاملات کی تحقیقات ہوتی ہیں۔ قبل ازیں وفاقی وزیر فواد چودھری نے لاہور میں جہانگیر ترین گروپ کے ظہرانے میں شرکت کی۔ ظہرانہ صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال کی رہائش گاہ پر دیا گیا تھا ملاقات کے دوران جہانگیر ترین گروپ کے تحفظات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبے کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔فواد چودھری نے سعید اکبر نوانی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے سارے جٹ اکٹھے کر لیے۔ جس پر اجمل چیمہ نے جواب دیا کہ دھماکا ایسے ہونا ہی تھا، آپ کون سا کسی کمزور کی سنتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں