جہانگیر ترین اور علی ترین کی ضمانتوں میں 31مئی تک توسیع ،نیب کو عدالت کی وا رننگ

 عدالت نے جہانگیرترین اور علی ترین کی دو مقدمات میں عبوری ضمانت میں 31 مئی تک توسیع کر دی ہے اور ایف آئی اے کو تفتیش مکمل کرنے کی آخری مہلت دے دی ہے سیشن عدالت کے جج نے نیب کے تفتیشی افسران کو خبردا ر کیا ہے کہ آئندہ سماعت تک انویسٹی گیشن مکمل نہ کی تو شوکاز نوٹس جاری کریں گےدوسری طرف جہانگیرترین کا پنجاب حکومت پر اپنے ہم خیال اراکین اسمبلی کےخلاف انتقامی کارروائیوں کا الزام لگا دیا۔ کہتے ہیں صوبائی حکومت کے اقدامات کے بعد اسمبلی میں گروپ  اس لیے بنایا کہ ہم اپنی  اپنی بات اسمبلی میں کریں گے یہ گروپ ہماری ترجما نی کرے گا ہم پی ٹی آئی کا حصہ ہیں اور رہیں گے ہمیں یقین ہے کہ عمران خان انصاف پسند آدمی ہیں، یقین ہے ہمارے ساتھ انصاف ہوگا وا ضح رہے کہ گزشتہ رات جہانگیر ترین نے اپنے ہم خیال اراکین پا رلیمنٹ کوعشا ئیہ دیا تھا جس پر یہ خبر گرم تھی کہ جہا نگیر ترین نے پی ٹی آئی میں اپنا کو ئی الگ گروپ بنا لیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں