حکومتی حکمت عملی کا میاب ،کورونا کیسزمیں کمی

حکو مت کی کورونا پا قابو پا نے کے حوالےسے مو ثر منصوبہ بندی اور لا ک ڈاون کی حکمت عملی کے بعد کورونا کیسز میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے اور گزشتہ چو بیس گھنٹوں میں کورونا کے 2ہزا ر 869کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ بھارت کی صورتحال کو دیکھتے ہو ئے عوام کی جانب سے بھی کورونا کے ایس او پیز کا خیال رکھنا شروع کر دیا گیا ہےنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 104 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 19 ہزار 210 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 67 ہزار 438 ہوگئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 869 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 22 ہزار 117، سندھ میں 2 لاکھ 94 ہزار 251، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 25 ہزار 392، بلوچستان میں 23 ہزار 655، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 407، اسلام آباد میں 78 ہزار 560 جبکہ آزاد کشمیر میں 18 ہزار 56 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 23 لاکھ 10 ہزار 875 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 616 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 7 لاکھ 71 ہزار 692 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 707 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پنجاب میں 9 ہزار 188، سندھ میں 4 ہزار 765، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 668، اسلام آباد میں 718، بلوچستان میں 255، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 509 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں