حکومت نے لا ک ڈا ون کے مثبت ا ثرات سا منے آنے کے بعد اس میں مزید چند دن کے لیے توسیع پر غور شروع کر دیا ہے جبکہ اس با ت کا بھی جا ئزہ لیا جا رہا ہے لا ک ڈاون کے ضمن میں عید سے پہلے بنا ئی گئی مارکیٹس اور تجارتی مراکز کے حوالے سےحکمت عملی کو جا ری رکھا جا ئے حکومتی لا ک ڈاون اور ایس او پیز پر سختی ست عمل درآمد کے باعث کورونا کیسز کی شرح دس اور نو سے کم ہو کر 5پا نچ ا عشا ریہ 06فی صد پر پہنچ گئی ہے کے گز شتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 531 نئے کیسزاور مزید 83 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار 467 تک پہنچ گئی جب کہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 74 ہزار 751 ہو گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں میں 30 ہزار 248 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جب کہ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.06 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 71 ہزار 804 ہے اور 7 لاکھ 83 ہزار 480 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 9 ہزار 322 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 793، خیبرپختونخوا 3 ہزار743، اسلام آباد 727، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 262 اور آزاد کشمیر میں 513 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 79 ہزار 27، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 26 ہزار 614، پنجاب 3 لاکھ 24 ہزار 589، سندھ 2 لاکھ 97 ہزار 78، بلوچستان 23 ہزار 814، آزاد کشمیر 18 ہزار 212 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 417 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔