حکومت تمام پا کستانیوں کو مفت ویکسین فراہم کرےگی،کورونا کی شرح 4فیصد پرآگئی،اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرکےچیئرمین اسد عمر نے کہا ہے کہ 70لا کھ لوگوں کی ویکسینیشن کی جاچکی سال کے آخر تک سا ت کروڑ لوگوں کو ویکسینیشن لگانے کا ہدف ہے پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح 4 فیصد پر آگئی ہے۔کورونا سے بچاو کا و احد راستہ ویکسینیشن ہےاین سی او سی اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا کی صورتحال کے باعث حکومت کو سخت فیصلے کرنے پڑے۔سخت فیصلوں کے باعث کورونا کیسز میں کمی نظرآئی اسدعمر نے کہا کہ پاکستان میں اب تک 70 لاکھ سے زائد ویکسی نیشن کی جاچکی ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ ویکسین لگوائیں۔ کورونا سے بچنے کا واحد راستہ ویکسی نیشن ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ پاکستان میں کورونا ویکسین لگانے کاسلسلہ تیز ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ 3 لاکھ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ ویکسین سے متعلق صوبائی حکومتوں سے رابطے میں ہیں انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانیوں کے لیے وفاقی حکومت مفت ویکسین فراہم کرے گی۔ ویکسین کو عام لوگوں تک پہنچانے کیلئے بھرپورآگاہی مہم چلائیں گےہم چاہتے ہیں بڑی عید سے پہلے ایسی صورتحال پر پہنچیں تاکہ بندشیں نہ لگانا پڑیں۔ رواں سال کے آخر تک 7 کروڑ لوگوں کی ویکسی نیشن چاہتے ہیں۔پڑوسی ممالک کی نسبت کورونا سے پاکستان میں کم نقصان ہوا ہے۔ پاکستان میں 7 کروڑ افراد کو ویکسین لگانے کا ہدف ہے۔ 18سال سے زائد افراد کے لیے مفت ویکسین میسر ہوگی۔ جون اور جولائی میں 2 کروڑ ویکسین میسر ہوں گی۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 43 اموات اور 2 ہزار 117 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار 779 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 21 ہزار 53 ہےاین سی او سی کے مطابق ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 59 ہزار 33 ہے اور 8 لاکھ 41 ہزار 241 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں