عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے با وجود حکومت کی جانب سے آج پیٹرولیم مصنو عات کی قیمتوں میں ا ضا فہ کیے جانے کا ا مکان ہے وزارت پیٹرولیم کے ذرا ئع کے مطابق وزارت خزانہ نے وزیرا عظم کو اس بات پر قائل کر لیا ہے کہ اس معمولی ا ضا فے کا عوام پر کو ئی بوجھ نہیں پڑے گا لہذا اس بات کا قوی امکان ہے کہ وزیرا عظم اس ا ضا فے کی ا جازت دے دینگے اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 90 پیسے فی لیٹراضافےکی تجویز دے دی ہے حتمی فیصلہ وزیرا عظم کر ینگے وزارت خزانہ اوگرا کی سمری پر وزیراعظم سےمشاورت کے بعد نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 90 پیسے فی لیٹر اضافے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 25 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی ہے.
خیال رہے نئی 15 روزہ قیمتوں کا اطلاق 16مئی سے ہونا تھا تاہم عید کی چھٹیوں کی وجہ سے سمری تیار نہیں ہو سکی تھی ، ترجمان اوگرا کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اعلان 17 مئی کو (آج) کیا جائےگا، قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان ہر ماہ 15 اور مہینے کےآخری دن کیاجا تا ہے لیکن رواں ماہ لاک ڈاؤن، عیدتعطیلات کی وجہ سے قیمتوں کا تعین 17 تاریخ کو کیا جا رہا ہے