حکومت کا نہتے فلسطینیوں پر ا سرا ئیلی مظالم کے خلاف آئندہ جمعہ کو یو م احتجاج منانے کا فیصلہ

حکومت نے فلسطینی بھا ئیوں کے سا تھ ا ظہا ر یک جہتی اوراسرائیل کے ان پر مظالم اور وحشیانہ سلوک کے خلاف آئندہ جمعہ کویو م ا حتجاج منانے کا فیصلہ کیا ہےوزیراعظم عمران خان نے نہتے فلسطینی بھائیوں پر اسرائیل ظلم وستم اور بربریت کیخلاف جمعہ کے روز ملک گیر یوم احتجاج منانے کی ہدایت کی ہے اور تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے ا پیل کی ہے کہ وہ اس دن اپنے فلسطینی بھا ئیوں کے ساتھ ا ظہار یک جہتی کریں۔ وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت حکومتی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اہم اجلاس ہوا جس میں غزہ کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر سرکاری سطح پر یوم احتجاج منانے کی تجویز دی گئی جسے وزیراعظم نے منظور کرتے ہوئے اس کی تیاری کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کیس میں دائر اپیل پر بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن کے کیسز ہیں۔ مجھے کسی سے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں لیکن قومی دولت لوٹنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے قانون کی حکمرانی کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے۔ ہماری 25 سالہ سیاسی جدوجہد انصاف اور قانون کی حکمرانی کی جدوجہد ہے۔ احتساب کا عمل اور قانون کی حکمرانی کی جدوجہد جاری رہے گی۔

ملک میں عالمی وبا کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس  کےباوجود ہمارے معاشی اعشاریے مثبت ہیں۔ برآمدات اور ترسیلات زر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

معاشی ٹیم کا بریفنگ میں کہنا تھا کہ اس وقت مہنگائی پوری دنیا کا مسئلہ ہے تاہم پاکستان میں مہنگائی دیگر ممالک کی نسبت کم ہے۔ خطے میں سب سے کم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پاکستان میں ہیں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت مہنگائی میں کمی کے لیے ہر ممکن انتظامی اور پالیسی فیصلے کر رہی ہے۔ مثبت معاشی اعشاریوں کا فائدہ براہ راست عوام کو ملنا چاہیے۔ آئندہ بجٹ میں عوامی ریلیف اور ترقیاتی منصوبوں پر توجہ دی جائے۔
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں