خنجراب کے مقام پر پا ک چین سرحد کھول دی گئی

اسلام آباد( نمائندہ نیوزٹو یو) پاکستان نے چین کی جانب سے خنجراب کے مقام پر سرحد کھولنے کے فیصلے کے بعد اپنی سرحد بھی چین کے لیے کھول دی ہے تاہم دونوں ممالک نے فیصلہ کیا ہے کورونا سے متعلق قواعدوضوابط پر سختی سے عمل درآمد کرایا جا ئے گا۔ پاک چین سرحد کھلنے سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم بڑھ جا ئے گا اورپا کستان میں چین سے آنے والی اشیئا جو کہ مہنگی کر دی گئیں تھیں سستے داموں دستیاب ہوسکیں گی پا کستان کی وزارت خارجہ کے چائنہ ڈیسک نے سرحد کھولنے سے متعلق مرا سلے کے ذریعے اسلام آباد میں چین کے سفارت خانے کوآگاہ کر دیا ہے دوسری جانب چینی سفارتخانے نے بھی وزارت خارجہ کو سرحد کھولنے سے متعلق آگاہ کیا ہے دونوں ممالک نے طے کیا ہےکہ سرحدوں کے استعمال کے لیے کورونا ضابطہ کار پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائےگا عمل نہ کرنےوالوں کو سرحد پار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی تجارت کرنے والے اپنے عملے کو کورونا ا یس اوپیز پر مکمل پا بندی کرا وئیں گےدفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری کا کہنا ہے کہ چین کے سرحد کھولنے کے فیصلے کے بعد پاکستان نے بھی چین کے ساتھ اپنی سرحدیں کھولنے کی اجازت دے دی ہےوزارت خارجہ نے اس ضمن میں باضابطہ طور پر چیف سیکرٹری گلگت، بلتستان کو بھی آگاہ کر دیا ہےترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سرحدیں کھولنے کا مقصد اشیاء کی تجارت کو سہل بنانا ہے۔ عوام کو تاحال سرحدوں کے استعمال کی اجازت نہیں ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں