آئیسکو ریجن خصوصا اسلام آباد راولپنڈی سرکل اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش سے پینتس زائد فیڈرذ پر فالٹ اور ٹرپنگ کے باعث بجلی کی سپلائی میں عارضی تعطل پیدا ہو گیا ہے ہوامتاثرہ فیڈرز میں دھمیال روڈ کیرج فیکڑی روات بحریہ انگلیو خیابان سر سید یو فون آرے بازار مندرہ 2 ڈھوک حسو اور ا ارد گرد کے علاقے شاملل ہیں اس کے علا وہ قائداعظم گوال منڈی کہوٹہ سٹی انگوری ریس کورس ابو بکر ایف اسیونٹین ٹو ، آئی الیون تھری اور گردونواح کے علاقے بھی شامل ہیں جن علاقوں میں بارش روک گئی آپریشن سٹاف نے بجلی بحالی کا کام شروع کر دیا ھےآئیسکو چیف اور آپریشن ڈائریکٹر مرکزی کنٹرول روم سے بجلی بحالی کی نگرانی کر رھے ہیں آئیسکو چیف چودھری عبدالرزاق کی لائن سٹاف کو تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے انفرادی شکایات کے اندراج کے لئے صارفین بلوں پر درج نمبروں پر کال کریںآئیسکو ہلپ لائن نمبر 118 یا کمپلینٹ اینڈ مانیٹرنگ سیل کے نمبرز 9252933.6 پر بھی شکایت کا اندراج کروایا جا سکتا ہے آئیسکو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ موسم کی خرابی کے باعث بجلی کی فراہمی میں آنے والے عارضی تعطل پر معذرت خواہ ہیں جلد ہی تمام فیڈرز بحا ل ہو جا ئیں گے
