راولپنڈی میں غیر ملکی جوڑے کو لو ٹ لیا گیا

راولپنڈی میں غیر ملکی جوڑا بھی چوروں سے محفوظ نہ رہا دنیا بھر کے دورے پر نکلا غیر ملکی سیاح جوڑا راولپنڈی پہنچتے ہی چوری کا شکار ہو گیا سیاحوں کا قیمتی لیپ ٹاپ،  کیمرے،  موبائل فون پاسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات چور لے گئےغیر ملکی جوڑے کا تعلق رومانیہ سے ہے تھانہ نیو ٹاؤن پولیس مقدمہ درج کرکے تفتیش کرے گی سینیئر پولیس افسران واقع کی تحقیقات کررہے ہیں پو لیس نے موقع سے تکنیکی اور فرانزک شوائد حاصل کرلیے ہیں اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ چوری کے واقع میں ملوث ملزم کو جلد گرفتار کرلیں گے  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں