رنگ روڈ کا اہم کردارزلفی بخاری خاموشی سے بیرون ملک نکل گیا،پنجاب ا ینٹی کرپشن نےرنگ روڈ سکینڈل میں بیان ریکارڈکرانے کے لیے پیغام بھیجاتھا

اسلام آباد (نمائندہ نیوزٹو یو )  رنگ روڈ سکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث وزیر اعظم کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری انتہائی خاموشی کے ساتھ بیرون ملک نکل جانے میں کامیاب ہو گئے ہیں انہیں اینٹی کرپشن پنجاب نے رنگ رود سکینڈل کی تحقیقات میں تعاون کا پیغام بھیجا تھا رنگ روڈ سکینڈل کی تحقیقات ابھی جاری ہیں اور محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب اس میں ملوث ا فراد کی چھان بین میں مصروف ہے سکینڈل کی تحقیقات کے دوران ملک چھوڑجانے پر اب وہ رنگ روڈ سکینڈل کی تفتیش میں شامل تفتیش نہیں ہو سکیں گے جبکہ رنگ روڈ سکینڈل کی تحقیقاتی  ٹیم نے وزیرا علیٰ پنجاب سے را بطہ کر لیا ہے اور انہیں مطلع کیا ہے کہ رنگ روڈ سکینڈل میں زلفی بخاری سے پو چھ گچھ کی جا نی تھی ان کا بیان جا ری تحقیقات میں ا نتہا ئی ضروری ہے ذرائع کے مطابق زلفی بخاری ہفتہ کی صبح خصوصی طیارے پر اسلام آباد ایئرپورٹ سے دبئی روانہ ہوئےجہاں سے وہ لندن جا ئینگے زلفی بخاری کے ہمراء تین دیگر افراد بھی خصوصی طیارے میں سوار تھے وا ضح رہے کہ زلفی بخاری نے رنگ روڈ اسکینڈل میں الزامات عائد ہونے پر عہدے سے استعفی دے دیا تھا اور انہوں نے اپنے متعدد بیانات اور ٹی وی پرگرامز میں یہ کہا تھا کہ وہرنگ رود سکینڈل کی تھحقیقات مکمل ہونے تک ملک سے باہر نہیں جا ئئینگے اور انہوں نے پیش کش کی تھی کہ تحقیقات مکمل ہونے تک ان کانام ای سی ایل میں ڈالا جا سکتا ہے لیکن اب وہ اپنے بیانات کے برعکس رنگ روڈ سکینڈل تحقیقات میں شامل ہو ئے بغیر ہی چپکے سے ملک سے نکل گئے ہیں اور چونکہ اب ان کے پاس کو ئی سرکاری عہدہ نہیں ہے اس لیے وہ ملک و اپسی کے پا بند بھی نہیں ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں