ریکارڈ زرمبادلہ کے ذخا ئر،کرنٹ ا کا ونٹ بیلنس سرپلس،ٹیکس ریونیو میں ا ضا فہ،وزارت خزانہ کی ماہانہ رپورٹ

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی کے سفرکا آغاز ہو چکاہے اس وقت پا کستان کے زرمبادلہ کے ذخا ئر ریکارڈ سطح تک پہنچ گئےوزارت خزانہ نے ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آئوٹ لک رپورٹ جاری کردی ہےجس کے مطابق کرنٹ اکائونٹ بیلنس ایک بار پھر 80 کروڑ ڈالرسرپلس ریکارڈ کیا گیا ہےجبکہ مجموعی زرمبادلہ ذخائر مئی کے اختتام تک 23 ارب 1 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئےہیں اسٹیٹ بینک 15.84 ارب ڈالر، کمرشل بینکوں کے ذخائر 7.17 ارب ڈالر رہے۔ ڈالر کی شرح تبادلہ 153.46 روپے فی ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ معیشت کی بحالی کا سفر جاری ہے۔ وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق جولائی تا اپریل ترسیلات زر 29 فیصد اضافے سے 24.2 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔ کرنٹ اکائونٹ بیلنس جی ڈی پی کا 0.3 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 32.5فیصد کمی کے ساتھ 1.53ارب ڈالر رہیں۔ پورٹ فولیو سرمایہ کاری منفی 234 ملین ڈالر سے بڑھ کر 2.46 ارب ڈالر ہوگئی۔پہلے 10 ماہ میں ٹیکس ریونیو 14.4 فیصد اضافے سے تین ہزار 780 ارب روپے رہا مالیاتی خسارہ کم ہو کر 1652 ارب روپے کی سطح تک پہنچ گیا۔ زرعی قرضے 4.6 فیصد اضافے سے 953 ارب روپے کی سطح پر پہنچ گئے۔ مہنگائی کی سالانہ شرح میں اضافہ ہوا جو اپریل میں 11.1فیصد رہا۔ اسٹاک ایکسچینج انڈیکس 45 ہزار 574 پوائنٹس عبور کر گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں