ریکوڈک کیس میں کرپشن ہو ئی ہے ،کیس میں کا میابی جنگ میں کا میابی ہے،وزیر قا نون فروغ نسیم

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر قانون فروغ نسیم نے ریکوڈک کیس جیتنے پرقوم اور حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہو ئے کہا کہ یہ کا میابی ایک جنگ میں کا میابی ہے بدھ کو پریس کا نفرنس ے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پوری قوم اور حکومت سمیت وزیر اعظم کو ریکوڈک کیس جیتنے پر مبارک ہو برٹش ورجن آئی لینڈ ہائی کورٹ میں پاکستان کی بھرپور کامیابی ملی ریکوڈیک کیس کی جیت پر خوشی ہے کیونکہ جب اقتدار میں آئے تو مسائل کا انبار تھا لیکن ریکوڈیک کیس میں وزیر اعظم نے ذاتی دلچسپی لی۔لڑکھڑاتی معشیت کے دوران ایسے کیسسز کو چلانا بڑی کامیابی ہے کل کی کامیابی ایک جنگ میں کامیابی ہے انہوں نے بتایا کہ 2018میں وزیر اعظم کے حکم پر ریکوڈک کے حوالے سے میری سربراہی میں ایک کمیٹی بنائی گئی ریکوڈک کے معاملے میں اٹارنی جنرل منصور خان بھی ہمارے ساتھ تھے اس کیس میں کئی مرتبہ بیرون ملک گئے اور قانونی جنگ لڑی

وزارت قانون کی کوششوں سے یہ بڑی کامیابی ملی ہےامریکہ سمیت کئی ممالک کے وکلاء سے ریکوڈک کے معاملے پر قانونی مشاورت کرتے رہے ہر طرح کی مشکلات کے باوجود ہمیں کامیابی ملی ریکوڈک کیس میں ائیر مارشل ارشد نے وزارت قانون کے ساتھ ملکر بہت اچھا کام کیا ہم نے کہا تھا کہ کسی اور کی حکومت نہیں عمران خان کی ہے کسی کو ملک کا ایک پیسہ کھانے نہیں دیں گے ملک کی لڑکھڑاتی معیشت کے دوران یہ بہت بڑی کامیابی ہے وزارت قانون ملکی قوانین کی بقاء کیلئے کام کررہی ہے ماضی میں تو وزارت قانون نے بہت سارے معاملات پر غلطیاں کیں ہماری نیت اللہ کی زات جانتی ہے آخری دم تک ملک کا دفاع کریں گے فروغ نسیم نے کہا کہ ریکوڈک کے معاملے میں کرپشن ہوئی اور ریکوڈک سے متعلق ہمارا مؤقف ہے کہ اسے سرمایہ کاری نہیں کہا جا سکتا۔ ریکوڈک کے معاملے پر نظر ثانی اپیل زیر التوا ہے انہوں نے کہا کہ کارکے رینٹل پاور بھی ایسا ہی کیس تھا جس میں پاکستان کو کامیابی ملی۔ ریکوڈک کے معاملے میں بلوچستان کی حکومت ہمارا ساتھ دے رہی ہے۔ عمران خان سے کہا تھا کہ اس دفعہ ایک پائی کی کرپشن نہیں ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں