زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے سب کو حیرت زدہ کر دیا

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے 360 مسافروں کے طیارے میں اکیلے سفرکیا۔ جاوید آفریدی نے طیارے کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ پورے جہاز میں اکیلے کھڑے دکھائی دے رہے ہیں۔ تصویر کے کیپشن میں انہوں نے بتایا کہ”360 مسافروں کے طیارے میں اکیلے سفر کررہا ہوں”۔ گزشتہ ماہ  جاوید آفریدی متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزہ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے اور کہتے ھیں کہ اعزاز اپنے نام کرنے پر متحدہ عرب امارات کی حکومت کے شکرگزار دکھائی دیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں