راولپنڈی (نیوزڈیسک )عدالت نےمسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے محمد حنیف عباسی کے خلاف شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کے دعوی ڈگری کے معاملہ پر وارنٹ گرفتاری میں پا نچ 5جون تک توسیع کردی پنجاب میں دو وکلاء کے بہیمانہ قتل کے خلاف وکلاء ہڑتال کے باعث سماعت سابقہ حکم تک محدود رہی شوکت خانم ٹرسٹ کے دعوی ڈگری کی رقم پچاس لاکھ روپے ادا نہ کرنے عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں وکلاء ہڑتال کے باعث سابق لیگی ایم این اے حنیف عباسی کے وارنٹ گرفتاری میں 5 جون تک توسیع کر دی سول جج مصباح اصغر نے سماعت کی حنیف عباسی نے ٹرسٹ کے دعوی ڈگری فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے
