سبسڈی پر فراڈ کا راستہ بند،آئندہ بجٹ میں سبسڈی اصل کھپت پرملےگی،وزیرخزانہ شوکت ترین

اسلام آباد (نمائندہ نیوزٹویو) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہےکہ سبسڈی اصل کھپت کی بنیاد پر مختص کی جائے گی کاروباری برادری کے ساتھ مل کر ملکی ترقی کی رفتار کو مزید بڑھایا جائے گا جمعرات کو وفاقی وزیر برائے خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت آئندہ بجٹ میں صنعت اور برآمدات پر مبنی شعبہ جات کے لئے نئے ٹیرف کے حوالےسےایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزرا، مشیران اور وزارت خزانہ کے اعلی عہدداران نے شرکت کی اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ بہتر حکمت عملی کو اپناتے ہوئے بہتر حکمت عملی کو اپناتے ہوئے آئندہ بجٹ کے لئے سبسڈی اصل کھپت کی بنیاد پر مختص کی جائے گی اجلاس میں اس بات کا اصولی فیصلہ کیا گیا کہ برآمدات پر مبنی شعبہ جات کی گروتھ حکومت کا بنیادی مقصد ہوگا ، تاکہ صنعت اپنی پوری صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک کی ترقی میں اپنا صحیح کردار ادا کرے

اجلاس میں رعایتی نرخوں کے بارے میں مختلف طریقہ کار پر تفصیلی غورہوا جبکہ سبسڈی ، آمدنی ، پیداوار اور محصولات کے حصول اور برآمدات پر مبنی شعبوں اور صنعتوں کے ٹیرف اور کارکردگی کے مابین ربط قائم کرنے کے لیئے ڈیٹا بیس تیار کرنے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیااجلاس میں یہ تسلیم کیا گیا کہ حکومت کی طرف سے پیش کردہ کم لاگت والے یونٹس معیشت کی مجموعی پیداوار بالخصوص برآمدی شعبوں کے لئے فائدہ مند ثابت ہوئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں