سنئیر لیگی رہنما جا وید لطیف کو جو ڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

  مسلم لیگ ن کے سنئیر رہنما جا وید لطیف کو چودہ روزہ جو ڈیشل ریمانڈ پر جیل بیھج دیا گیا ہے انکو لا ہو ر ماڈل ٹا ون کچہری میں جو ڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیئش کیا گیا ا س موقع پر سنئیر لیگی رہنما دانیال عز یز بھی موجو د تھے میاں جاوید لطیف کے وکیل  نے مقدمے کی سماعت کے دوران دلا ئل دیتے ہو ئے کہاکہ جاوید لطیف کے بیان پر کو ئی گھیراو جلا و نہیں ہوا ایک آدمی کیا غداری یا بغاوت کرسکتا ہے کیا ان کے ا نٹرویو سے ریا ست کو کو ئی نقصان ہو ا ہے یا ا من وامن کی صورتحال خراب ہو ئی انٹرویو سے کو ئی جرم ثابت نہیں ہو تا ہے انہوں نے عدا لت سے ا ستدعا کی کہ انہیں جو ڈیشل ریمانڈ پر جیل بیھجا جا ئے  اس موقع پر جا وید لظیف نے  بھی دلا ئل دیتے ہوئے کہا کہ وہ عدالت سے پوچھتے ہیں ان کا گناہ کیا ہے؟ اپنا گھر درست کرنے کی ضرورت ہے، بات کریں تو غدار کہا جاتا ہے مجھے جو 14 روزسے رکھا گیا ہے میرا گناہ کیا ہے،آج نواز شریف کی امامت میں تمام لوگ کھڑے ہیں، آج چھوٹے صوبے محرومی کا شکار ہیں۔ہم مرجائیں گے لیکن چھوٹے صوبے کی حق تلفی نہیں ہونے دیں گے،آئین اور قانون کی وہ جدوجہد شروع کرو جسے روکا نہیں جا سکتا، چند لوگ پالیسی بنائیں گے تو پھر عوام کے حقوق سلب ہی ہوں گے۔ان کی پیشی کے مو قع پر ما ڈل ٹاون کچہری میں سخت حفاظتی ا نتظامات کیے گئے تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں