سندھ کی صوبا ئی حکومت نے مزید دو ہفتوں کے لیے کورونا پابندیوں میں توسیع کر دی ہے تجارتی مراکز اور ما رکیٹس شام چھ بجے بند کر دی جا ئینگی سی ویو، ہاکس بے سمیت تمام تفریحی مقامات بند رہیں گے۔ شادی ہالز پر بھی پابندی برقرار رہے گی وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں جس میں صوبائی وزرا، طبی ماہرین، پولیس حکام اور دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انٹرسٹی ٹرانسپورٹ پچاس فیصد مسافروں کے ساتھ چلے گی۔۔کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں اسکول کھولنے کا فیصلہ کورونا صورتحال سے مشروط کر دیا گیا۔ کورونا ٹاسک فورس نے تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی جلد ویکسینیشن کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ سیکرٹری صحت نے اجلاس میں بتایا کہ 15 سے 21 مئی تک کراچی میں 13.97 فیصد کیس رپورٹ ہوئے جبکہ حیدرآباد میں 10.83 فیصد اور باقی اضلاع میں 5.40 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے۔ہفتہ وار رپورٹ کے حساب سے کراچی شرقی میں 15 فیصد کیس ہیں، وسطی میں 13 فیصد ، ملیر اور غربی میں 10 فیصد کیس ہیں جب کہ حیدر آباد میں 11 فیصد اور سکھر میں 8 فیصد کوروناکیس ہیںاجلاس کو مزید بتایا گیا کہ وائرس سے گزشتہ 30 دنوں میں 213 مریض انتقال کرچکے جن میں سے 164 مریض وینٹی لیٹر پر تھے اور 26 مریض گھروں میں انتقال کرگئےوزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس کو بتایا کہ صوبے میں کل سب سے زیادہ 24299 نمونوں کی جانچ کی گئی جس میں 2136 نئے کیس رپورٹ ہوئے، 13 مئی کو کورونا کے 1232 کیس تھے اور اس وقت سندھ میں تشخیص کی شرح 8.8 فیصد ہے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عید کے بعد کیسزکی شرح مسلسل بڑھ رہی ہے۔اجلاس میں شریک وزیر صحت عذرا پیچوہو کے مطابق 19 مئی کو 2076 کیس اور 21 مئی کو 2136کیس رپورٹ ہوئے تھے۔
