سندھ کی پا نی شکایات،وزیرا علیٰ پنجاب کی بیراجوں پر مبصرین تعینات کرنےکی تجویز

لا ہور(نیوزٹویو)وزیراعلی عثمان بزدار نے سندھ کی طرف سے پا نی کی مسلسل شکایات کے باعث پنجاب اور سندھ کے بیراجوں پر غیر جانبدار مبصرین تعینات کرنے کی تجویزدے دی ہےوزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ غیر جانبدار مبصرین کی تعیناتی سے پانی کے اخراج کے درست اعدادوشمارمل سکیں گے۔ یہ اقدام پانی کی کمی کو منصفانہ طور پر صوبوں کے مابین تقسیم میں معاون ہو گاْ۔ مبصرین کی تعیناتی سے صوبوں کے مابین پانی کے مسئلے پر پائی جانیوالی غلط فہمیاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

وزیراعلی پنجاب نے ملک بھرسے خصوصا سندھ کے پارلیمنٹرین کو پنجاب کے بیراجوں کے دورے کی دعوت بھی دیتےہو ئے کہا ہےکہ ملک بھر خصوصا سندھ کے پارلیمنٹرین پنجاب آ کر پنجاب کے بیراجوں کا دورہ کریں اور اپنی آنکھوں سے دیکھیں کہ کس طرح ہم اس   نظام میں واٹر ڈسچارج رپورٹنگ کو شفاف بنا رہے ہیں ۔ ہم نے اس مسئلے کا حل نکالنا ہے تو ہمیں اپنے گرد دیواریں کھڑی کرنے کی بجائے ان دیواروں کو گرانا ہو گا ۔ پنجاب کے کسانوں کو یقین دلاتا ہوں کہ پانی کے حوالےسے انکی مشکلات دور کرونگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں