نیشنل کمانڈ ا ینڈ کنٹرول سنٹر نے سولہ16 مئی سے تمام تمام بین الالصوبائی، انٹر سٹی اور انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے تجارتی مراکز بھی رات آٹھ بجے تک کھلے رہ سکیں گے وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوااجلاس میں معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے بھی شرکت کی جبکہ صوبائی چیف سیکریٹریز بذریعہ ویڈیو لنک شر یک ہو ئے اجلاس میں عید تعطیلات کے دوران ایس او پیز پر عمل درآمد پر اطمینان کا اظہا ر کیا گیااین سی او سی کی جانب سے تمام سٹیک ہولڈرز خصوصا شہریوں کے تعاون کو سراہا گیا اجلاس میں تمام بین الالصوبائی، انٹر سٹی اور انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ 16 مئی سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تمام ٹرانسپورٹ کو 50 فیصد گنجائش کے ساتھ چلنے کی اجازت ہوگی ریلوے میں 70 فیصد سواریوں کے ساتھ آپریشنز کو جاری رکھا جاسکے گا تمام کاروباری مراکز 17 مئی سے رات 8 بجے تک کھلے رہ سکیں گے جبکہ سترہ 17مئی سے ہی تمام دفاتر میں50 فیصد سٹاف کے ساتھ روٹین ٹائم ٹیبل کے مطابق کام کیا جاسکے گا این پی آئیز کے حوالے سے دوبارہ جائزہ اجلاس 19 مئی کو منعقد ہوگا، این سی او سی نے ایس او پیز عمل درآمد کی مسلسل نگرانی پر زوردیا ہے این سی او سی کی جانب سے ایس او پیز پر عمل درآمد میں عوام سے تعاون جاری رکھنے اور شہریوں کو کورونا ویکسینیشن کے لیے جانے سے پہلے 1166 پر پہلے رجسٹریشن کروانے کی بھی اپیل کی ہے
