سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی ایس ایل میں شرکت کے لیے سری لنکن کھلاڑیوں کو اجازت دے دی

سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے)  نے پی ایس ایل میں شرکت کے لیے سری لنکا کے 10 کھلاڑیوں کو پاکستان آنے کی اجازت دے دی ہے۔پی سی بی نے سری لنکن کھلاڑیوں کو اجازت دینے کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو درخواست دی تھی۔خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز ابوظبی میں کروانے کی منظوری مل گئی ہے۔پی ایس ایل میں شرکت کے لیے سری لنکن کھلاڑیوں کو پاکستان آکر ویکسی نیشن کروانی ھو گی اور قرنطینہ مکمل کرنا ہوگا۔ اس کے بعد امارات روانہ ہوں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں