سپریم کورٹ،خورشید شاہ کی ضمانت کا کیس 2جون کو سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد (نمائندہ نیوز ٹویو) سپریم کورٹ میں پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی ضمانت کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 2 جون کو سماعت کرے گاخورشید شاہ کے اہلخانہ کی ضمانت منسوخی کے حوالےسےنیب کی اپیلوں پر بھی سماعت ہوگی صوبائی وزیر اویس قادر شاہ کی ضمانت منسوخی کی اپیل بھی کیس سے منسلک کر دی گئی عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل نیب سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئےخورشید شاہ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں