سپریم کورٹ شہباز شریف کو روکے جانے کا نوٹس لے ،مسلم لیگ ن

مسلم لیگ ن نے سپریم کورٹ سے حکومت کی جانب سے عدالتی ا حکامات کی خلا ف ورزی کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے مسلم لیگ ن کی ترجمان مر یم اورنگزیب کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ شہباز شریف کو لاہور ہائیکورٹ نے ون ٹائم سفر کی اجازت دی لاہور ہائیکورٹ کے ڈیٹیل آرڈر میں لکھا شہباز شریف نے کوئی کرپشن نہیں کی اس فیصلے کے بعد حکومت کے تمام لوگوں کہ ذہنی حالت خراب ہوگئی ان کے پاس کچھ نہ بچا تو شہباز شریف کو روک دیابہانہ بنایا کے نوٹ پیڈ اپ ڈیٹ نہیں ہوارمضان میں 17فیصد مہنگائی سمیت دیگر مسائل پر کسی کو فکر نہیں عید کی چھٹی والے دن غیر قانونی سمری سرکولیٹ کی گئ کورونا کی وجہ سے دفتر نہیں کھولے گئےنیب ،ایف آئی اے، داخلہ،  ایمیگریشن اور کیبنیٹ ڈویژن کے پانچ دفاتر عمران خان کے حکم پر کھول کر غیر قانونی اقدام کیا گیا سسٹم تو چھٹیوں کی وجہ سے اپ ڈیٹ نہیں ہو سکتا مگر سمری سرکولیٹ کردی گئی کورٹ نے آرڈر میں لکھا یے شہباز شریف کو روکا نہیں جاسکتاایئرپورٹ پر روک کر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیاعمران خان کے حکم پر عید کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کی گئی بلیک لسٹ عمران خان کے دراز میں رکھی جاتی یےیہ معاملہ شہباز شریف کا نہیں بلکے جوڈیشری کا ہےعمران خان کو شہباز شریف کا خوف ہےمریم اورنگزیب نے کہا کہ دوست ممالک نواز شریف کو سی پیک اور انہیں فطرانہ دیتے ہیں جب وزیر اعظم ترقیاتی منصوبوں کے بجائے لنگر. خانے بنائیں تو دوست ممالک چاول کی بوریاں ہی دیں گےعمران خان شہباز شریف کے خوف، میں مبتلا یےکورٹ کو ایف آئی اے،  شہزاد اکبر،  وزیر داخلہ اور عمران خان کو بلانا چاہئیےحکومت نے عدالت کا مذاق اڑایا ہےچودہ ہزار ارب کا قرضہ کھاگئے اے ٹی ایم کی جیبیں بھر دیں ملکی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا پانچ ردفاتر کھول کر سمری سرکولیٹ کردی گئی خوشی ہوتی اگر عید والے دن عمران خان استعفی دیتےمریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کی سیاست نواز شریف سے شروع ہوکر شہباز شریف پر ختم ہوتی ہےاگر سپریم کورٹ نے عدالتی احکامات کی خلاف، ورزی کا نوٹس نہ لیا تو یہ بات عدالتی فیصلوں کے لیے خطرناک ہوگی اب نوٹس سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ نے لینا یےیہ غیر قانونی سمری نہیں عدالت کے اوپر بدلہ ہےمسلم لیگ ن شہباز شریف اور نواز شریف کی جماعت ہےفیض آباد کے دھرنے میں عمران خان کے حکم پر وزراء نے تقریریں کیں شہباز شریف کی بیماری کی رپورٹس انہیں بھی نہیں دی جاتیں ڈیل کی باتیں بچپن سے سنتی آئی ہوں ان میں کوئی صداقت نہیں سیاسی رہنماؤں تبادلہ خیال ہوتا رہتا ہے وہ عمران خان کی طرح نہیں ہوتےوزراء کابینہ کی سمری پر دستخط کررہے تھے اس لیے نماز نہیں پڑھ سکے    

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں