سپریم کورٹ,ڈئینیل پرل کیس,عمرشیخ کی رہا ئی کےخلاف اپیلیں سماعت کےلیےمقرر

اسلام آباد(نمائندہ نیوزٹوٰیو) عدا لت عظمیٰ نے ڈینئل پرل قتل کیس کے مرکزی ملزم احمد عمر شیخ کی رہائی کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردیں جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 2 جون کو سماعت کرے گا جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر بینچ میں شامل ہونگےعدالت نے احمد عمر شیخ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے عدالتی حکم پر احمد عمر شیخ کو کراچی جیل سے لاہور کے ریسٹ ہائوس منتقل کیاگیا تھا سندھ اور وفاقی حکومتوں نے احمد عمر شیخ کی رہائی چیلنج کر رکھی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں