سپریم کورٹ میں ددوھوچہ ڈیم کی زمین پر ڈیفنس ہا و سنگ اتھا رٹی فیز ٹو کی ا یکسٹینشن کی جا ری تعمیرات رکوا نے کے لیے درخواست دا ئر کر دی گئی ہے درخو است گزار لفٹینٹ کرنل ( ر) محمد طا رق کمال نے ان تعیمرات کو سپریم کورٹ کی قبل ا زیں جا ری کئے گئے ا حکامات کی روشنی میں اسے توہین عدالت کا معا ملہ قرار دیتے ہو ئے دودوھوچہ ڈیم توہین عدالت کیس کی جلد سماعت کیلئے درخواست کی ہے درخواست گزار کا موقف ہے کہ عدا لتی ا حکاما ت کے با و جود دودوھوچہ ڈیم کی سائٹ پر ڈی ایچ اے ہاوسنگ سکیم کی تعمیر جاری ہے جبکہ عدالتی حکم کے تحت ڈیم کی سائڈ پر ڈی ایچ اے کی تعمیر نہیں ہوسکتی حکام کی جانب سے عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے درخواست میں ا ستددعا کی گئی ہے کہ توہین عدالت کیس پر جلد سماعت کی جائے
