سپریم کورٹ کی غیررجسٹرڈاورغیرکوا لیفائڈ ڈاکٹرزپرامراض قلب کے مریضوں کی سرجری کرنے اوراسٹنٹ ڈالنےپرپا بندی

اسلام آباد (نیوزڈیسک ) سپریم کورٹ نے ہیلتھ کئیر کمیشن میں غیررجسٹرڈ اور غیر کوا لیفائڈ ڈاکٹرز پر امراض قلب کے مریضوں کی سرجری کرنے اور اسٹنٹ ڈالنے پر پا بندی عائد کر دی ہے اور تمام صوبا ئی ہیلتھ کیئر کمیشنز کو ہدایت کی ہے کہ دل کے مریضوں کی زندگیوں کو غیر کو الیفائڈ سے بچایا جا ئے سپریم کورٹ میں غیر معیاری اسٹنٹ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران دل دہلانےوالے حیران کن انکشا فات سامنے آئے ہیں عدالت عظمیٰ کو صوبا ئی ہیلتھ کیئر کمیشن نے بتایا کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں دل کا صرف ایک سر ٹیفائڈ ڈا کٹرہے جبکہ صوبے بھرمیں ایک سال کےدوران دل کے 4615مریضوں کو اسٹنٹ ڈالے گئے ہیں اسی طرح پورے صوبہ پنجاب میں دل کے صرف چالیس 40 سرٹیفائڈ ڈاکٹر ہیں سپریم کورٹ میں غیر معیاری اسٹنٹ سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی دوران سماعت کے پی کے میں صرف ایک سرٹیفائیڈ کارڈیک ڈاکٹرہونے کا انکشاف کیاگیاعدالت نے سی او صوبائی ہیلتھ کئیر کمیشن پر برہمی کا اظہار کیا چیف جسٹس نے کہا کہ پورے کے پی صوبے میں صرف ایک سرٹیفائیڈ کارڈیک ڈاکٹر کا ہونا حیران کن ہے کے پی کے گذشتہ ایک سال میں امراض قلب کے  4615 پروسیجر کیسے ہو گئےسی او ہیلتھ کیئر کو تو گھر چلے جانا چاہیےسی او کے پی صوبائی ہیلتھ کیئر کمیشن کیا یہاں تفریح کرنے آئے ہیں سی اوپنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے بتایا کہ پنجاب میں امراض قلب کے 40 سرٹیفائیڈ ڈاکٹر ہےچیف جسٹس نے کہا کہ 40چالیس سرٹیفائیڈ ڈاکٹر تو صرف لاہور میں ہونے چاہیے جسٹس مظاہر نقوی نے کہا کہ امراض قلب کا معاملہ پروفیشنل ڈاکٹرز کے ہاتھوں سے نکل گیا ہےکاروباری لوگوں نے امراض قلب کو پیسہ بنانے کا ذریعہ بنا لیا ہےڈاکٹر اظہر کیانی نے بتا یا کہ ڈریپ نے این آئی سی بی کمیٹی کے منظور شدہ اسٹنٹ کی منظوری نہیں دی این آئی سی بی کے منظور شدہ اسٹنٹ کی بجائے غیر معیاری اسٹنٹ مریضوں کو ڈالے جا رہے ہیں عدا لت نے ہدایت کی کہ صوبائی ہیلتھ کیئر کمیشنز میں امراض قلب کے ڈاکٹرز کی رجسٹریشن ہوغیر رجسٹرڈ اور غیر کوالیفائیڈ ڈاکٹرز کو سرجری کی اجازت نہ دی جائےمریضوں کی زندگیوں کو غیر کوالیفائیڈ سے بچایا جائے اس ضمن میں کسی غفلت کے ذمہ داری متعلقہ ہیلتھ کیئر کمیشن ہوگا،عدالت نے اسٹنٹ سے متعلق۔سندھ بلوچستان صوبائی ہیلتھ کیئر کمیشن سے رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں